Monday, March 24, 2014

پی ٹی سی ایل نے تمام ڈی ایس ایل کنیکشن 4ایم بی پر اپ گریڈ کر دئیے


پی ٹی سی ایل نے تمام ڈی ایس ایل کنیکشن 4ایم بی پر اپ گریڈ کر دئیے
پی ٹی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق تمام 1اور 2ایم بی کنیکنشز کو 4ایم بی پر فوری طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے

پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو بہترین اور تیز ترین انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تمام 1ایم بی (جس میں سٹوڈنٹ پیکج بھی شامل ہے) اور 2ایم بی کے تمام ڈی ایس ایل کنیکشنز کو4ایم بی پر بغیر کسی اضافی چارجز کے اپ گریڈ کر دیا ہے۔ اور یہ اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔
یہ اپ گریڈ ایک خاص مدت کیلئے کیا گیا ہے ، لیکن حتمی تاریخ کا اعلان پی ٹی سی ایل کرنا بھول گیاہے ۔۔۔ جس سے صارفین یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ خصوصی آفر کب تک لاگو ہوگی، اور کب انکے بل میں خود بخود 4ایم بی پیکج کے چارجز شامل کر دئیے جائیں گے۔
جیسے جیسے تھری جی اور فور جی کی نیلامی قریب آرہی ہے پی ٹی سی ایل کی پریشانی اور بے چینی میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اور پی ٹی سی ایل کی کوشش ہے کہ اپنی سروسز کو بہتر اور تیز بنا کر زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کیا جا سکے۔